بہت ہوگیااب وزیراعلیٰ شہبازشریف استعفیٰ دیں،آصف زرداری کامطالبہ
لاہور 8 دسمبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شہبازشریف کوبرداشت نہیں کریں گے، سڑکوں پرنکلیں گے،ہم سانحہ ماڈل پراپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو، باقرنجفی کی رپورٹ نے شہبازشریف اور راناثناء اللہ کومجرم قراردیا،گرفتارکیاجائے۔سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری منہاج القرآن پہنچ گئے۔آصف زرداری کامنہاج القرآن سیکرٹریٹ کاپہلا دورہ ہے۔
آصف زرداری نے دورہ منہاج القرآن کے دوران سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی۔جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کوانصاف دلوانے اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ،چودھری منظورسمیت دیگرشریک ہوئے۔منہاج القرآن سیکرٹرٰت میں ملاقات کے بعد آصف زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔
آصف زرداری سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جگہ بھی دکھائی گئی۔بعدازاں آصف زرداری اور ڈاکٹرطاہرطاہرالقادری نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ کل ایک بین الاقوامی سانحہ رونماء ہواہے۔مطالبہ ہے کہ ٹرمپ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔ٹرمپ کے فیصلے سے عالمی سطح پرمسلمان مایوس ہوئے ہیں۔امریکی اقدام سے تشدد میں اضافہ ہوگا۔مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کودھچکالگاہے۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کی حمایت پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ نے شہبازشریف مجرم قراردیاہے۔رپورٹ میں پولیس بیئریئرزہٹانے کیلئے آئی تھی ۔رکاوٹیں ہٹاکوئی بڑامسئلہ نہیں تھا۔کمیشن کی رپورٹ میں کہاگیاکہ پنجاب حکومت کااقدام بیئریئرزکیلئے نہیں بلکہ لاشیں گرانے کیلئے تھا۔کیونکہ رکاوٹیں قانونی طورپرلگائی گئی تھیں۔
آپریشن کورانا ثناء اللہ براہ راست ہیڈکرتے رہے۔رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ کوزمہ دارٹھہرایاگیاہے۔آصف زرداری نے کہاکہ آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کیا۔انہو ں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے۔ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔شہداء کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علامہ طاہرالقادری نے بی بی کے زمانے سے ہماری وابستگی ہے۔ ہردورمیں طاہرالقادری نے جمہوریت کیلئے کرداراداکیا۔لاہورکویاددلاناچاہتے ہیں جب ذوالفقاربھٹونے لاہورمیں مسلم کانفرنس بلائی تھی کہ یاسرعرفات کے الفاظ ہیں کہ یہاں سے فلسطین کی آوازاٹھے گی۔ہم سانحہ ماڈل پراپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔ہم ایک آوازہوکرکہتے ہیں کہ بس اب کافی ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ بہت ہوگیااب نوازشریف کے بھائی شہبازشریف استعفیٰ دیں ۔کیونکہ شہبازشریف کورپورٹ میں ذمہ دارٹھہرایاگیاہے۔اب شہبازشریف کوبرداشت نہیں کریں گے،ہم ان کے ساتھ سڑکوں پرنکلیں گے۔