پوپ کا بیت القدس کے حوالے سے امریکی اعلان واپس لینے کامطالبہ
ویٹی کن سٹی 8 دسمبر 2017
(نصیر ظفر ریزیڈینٹ ایڈیٹر نیوز وائس آف کینیڈا)
دنیا پہلے ہی خوف زدہ ہے،امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائیگا،ٹرمپ ایسانہ کریں،پوپ فرانسس
مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی کم تنازعات اور خوف موجود تھا جو امریکا کی طرف سے ایک اور متنازع فیصلہ کر لیا گیا، فیصلے سے مزید کشیدگی بڑھے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوپ فرانسس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ تنازعات نے دنیا کو پہلے ہی خوفزدہ کر رکھا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنا کر کشیدگی کا نیا عنصر شامل نہ کریں۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا ہیں، پوپ فرانسس نے مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں-