سی پیک منصوبہ پایا تکمیل سے پہلے روکنے کا امکان
لاہور 7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سی پیک منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے خبروں پر چینی حکومت کو تشویش ،کھربوں روپے کے فنڈ روک لئے
چین نے پاک اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت سڑکوں کے نیٹ کے بعض منصوبوں کی مالی امداد عارضی طور پر روک دی ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ’این ایچ اے ‘کے ایک کھرب روپے سے زاہد کے منصوبوں پر اثر انداز ہو گا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کا اثر کتنا وسیع ہو گا ۔بیجنگ نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ کہ چین سے ہونے والی نئی ہدایات یہ امداد روکی جائے گی ۔اس سے کم از کم تین منصوبوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔رپورٹ میں چینی حکام سی پیک میں کرپشن کے حوالے پاکستان میں شائع ہونے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور یہی وجہ سے کہ انہوں نے عارضی طور پر راہداری کے لئے فنڈز روک دیئے ہیں۔