Draft

ڈولفن فورس کی بدمعاشیاں، تاجر رہنما پرسرعام تھپڑوں،مکوں کی بارش

بہاولپور 7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب پولیس کا خوف وردی کی تبدیلی کے باوجود عوام پر طاری ہے۔ اب پنجاب میں ڈولفن فورس کی بدمعاشیاں بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ٹیکس ادا کرنے والے عام شہری تو کیا ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والےاور لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے تاجر بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بہاولپورمیں ڈولفن اہلکاروں نےمعمولی تلخ کلامی پر یونیورسٹی چوک پرتاجررہنما دانش پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کر دی۔ تشدد کیا اورپھرسول لائنز پولیس بلوا کرجھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرتے ہوئے غیر قانونی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دن نیوزنے حاصل کرلی۔ ڈولفن اہلکاروں کی غنڈہ گردی کیخلاف تاجرسراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملوث ڈولفن اہلکاروں کو معطل نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ چور، ڈاکو اور لٹیرے سر عام دندناتے پھرتے ہیں، وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ وارداتیں کرنے والوں کو تو پولیس پکڑنے میں ناکام ہے ایسے میں عام شہری پولیس سے تحفظ اورانصاف کے حصول کی امید کیا لگائے جب وہ خود اسی پولیس کی غنڈہ گردی کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button