انٹرنیشنل

عمران خان نےمیرےخلاف منفی انتخابی مہم میں حصہ لیا،عوام نےمستردکیا،میئرلندن

لاہور 7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پرمل کرلڑنا ہوگا،میرے والدین پاکستانی ہیں مجھے اس پرفخرہے،پاکستان میں قابل ستائش ترقی ہوئی۔صادق خان کاالحمراہال میں تقریب سے خطاب
لندن کے میئرصادق خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہمیں ایک پلیٹ فارم پرمل کرلڑنا ہوگا،میرے والدین پاکستانی ہیں مجھے اس پرفخرہے،پاکستان میں قابل ستائش ترقی ہوئی،عمران خان نے میرے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لیا، منفی مہم کوعوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے آج الحمراء ہال لاہورمیں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد پاکستانی ہیں اور مجھے اس پرفخرہے۔
مجھے پاکستان پرفخرہے کیونکہ یہ میرے والدین کاملک ہے۔مجھے برطانیہ پربھی فخرہے جہاں لوگوں کوتقسیم نہیں کیاگیا۔برطانیہ میں ایک مسلمان بھی وزیراعظم بن سکتاہے۔ صادق خان نے کہاکہ پاکستان میں قابل ستائش ترقی ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں پاکستان کامستقبل بہت بہترہے۔لندن سمیت دنیا بھرمیں پاکستان معاشی منڈی میں بہترجگہ بناسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے دروازے کھول دیے ہیں۔
جبکہ ہنرمندافرادکوترجیحی بنیادوں پرویزے بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ایک عظیم ملک ہے اور یہاں کے لوگوں میں بڑی صلاحیت ہے۔لاہورمیں شانداراستقبال اور عوام کی جانب سے ملنے والی عزت پرمشکورہوں۔ میئرلندن نے کہاکہ عمران خان نے میرے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لیایہ ان کی چوائس تھی۔میرے خلاف منفی اورمنظم مہم چلائی گئی۔تاہم عوام نے اس کومستردکیاکیونکہ اس میں لوگوں کوتقسیم کرنے کی بات کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ نے رواں سال 4 دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کیا۔ دہشتگردی کیخلاف ہم سب کوملکرلڑنا ہوگا۔دہشتگردوں نے بہت نقصان پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button