سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہر طرح سے طاہر القادری کا ساتھ دوں گا ،عمران خان
اسلام آباد 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہر طرح سے طاہر القادری کا ساتھ دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا سانحہ پوری قوم نے دیکھا ،رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف پوری طرح اس سانحے کے ذمہ دار ہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف قصور وار قرار پائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہر طرح سے طاہر القادری کا ساتھ دیں گے ۔ماڈل ٹاؤن میں نہتے شہریوں بالخصوص خواتین پر گولیاں چلائی گئیں ۔ماڈل ٹاؤن واقعے کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو ایسے واقعات دہرائے جا سکتے ہیں ۔حق کا ساتھ نہ دینے سے ظلم بڑھتا ہے۔