پاکستان

عمران خان کا شعائر اسلام کیخلاف بیان انتہائی افسوسناک ہے، مفتی محمدنعیم

کراچی 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
داڑھی شعائراسلام کے علاوہ تمام انبیاء کرام کی سنت ہے،اسکی توہین انسان کوکفرتک پہنچاسکتی ہے،مہتمم جامعہ بنوریہ
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے داڑھی کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا بیان پوری دنیا کے مسلمانوں کی دلاآزاری کا باعث ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کو اللہ سے معافی اور اپنے بیان کی صحیح وضاحت کے ساتھ رجوع کرنے کی ضرورت ہے ، داڑھی شعائر اسلام کے علاوہ تمام انبیاء کی سنت ہے اس کی توہین انسان کو کفر تک پہنچاسکتی ہے ۔
منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کسی شخص سے اس لیے نفرت کرنا کہ اس کے چہرے پر سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اس سے ایمان ختم ہوجاتاہے اور اس کیلئے ضروری ہے وہ تجدید ایمان کے ساتھ سنت نبوی کی توہین سے باز رہے ، انہوںنے کہاکہ داڑھی رکھنے والوں پر بھی لازم ہے کہ وہ خودبھی داڑھی کا احترام کریں اور ایسی حرکات اور ایسے اعمال سے اجتناب کریں ٍجن کی وجہ سے لوگ داڑھی کی توہین کے جرم میں مبتلا ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ویڈیو بیان سن کر دل کو صدمہ ہوا یقینا ہمیں اس قسم کے بیان کی توقع ہرگز نہیں تھی ان کے اس بیان سے جہاں سنت رسول کی توہین ہوئی ہے وہی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دلآزاری کا باعث بھی بنا ہے ، کسی داڑھی، ٹوپی ،یا پگڑی والے میں کوئی برائی ہے تو اس کا نام لیکر تنقید کرنی چاہیے، اس کی آڑ میں شعائر اسلام کی توہین کی اجازت دنیا کی کوئی تہذیب اور مذہب نہیں دیتااور نہ ہی یہ اس طرح کے بیانات ملکی مذہبی طبقے کا ہاں قابل برداشت ہے، اس لیے عمران خان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے بیان پر معافی مانگیں اور صحیح وضاحت کے ساتھ رجوع کریں ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کا بیان اسلامی لبادے اور شعائر سے نفرت کا اظہار لگتاہے پہلے وہ کہتے ہیں 80فیصد اچھے نہیں ہوتے اور 20فیصد مشکوک قرار دیتے ہیں انہیں عوام کے سامنے آکر بتانا ہوگا داڑھی سے تکلیف ہے یا داڑھی والوں سے انہیں نفرت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button