پاکستان
امریکہ نے افغانستان میں بھارت کا فوجی کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ،ْخواجہ آصف
اسلام آباد 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستانی قیادت نے اسلام آباد میں امریکی حکام کے سامنے افغانستان میں بھارت کے فوجی کردار کا معاملہ اٹھایا تھا ،ْ وزیر خارجہ
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے پاکستانی قیادت سے حالیہ ملاقاتوں میں افغانستان میں بھارت کا فوجی کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔امریکی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے اسلام آباد میں امریکی حکام کے سامنے افغانستان میں بھارت کے فوجی کردار کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی عسکری مداخلت نہیں ہو گی۔