ایڈیٹرکاانتخاب

یورپی یونین کا ٹیکس ہیونز کے طور پر مشہور کئی ممالک کیخلاف ایکشن

ابوظہبی 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 17 ممالک کو بلیک لسٹ کر دیا گیا، ان تمام ممالک کو یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ بند کر دی جائے گی، جبکہ یورپی یونین میں موجود ان ممالک کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں
ابوظہبی یورپی یونین نے ٹیکس ہیونز کے طور پر مشہور کئی ممالک کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 17 ممالک کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ٹیکس ہیونز یعنی ٹیکسوں کی چھوٹ کیلئے مشہور ممالک کیخلاف سخت ایکشن لینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 17 ممالک کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
ان ممالک میں پاناما، جنوبی کوریا اور تیونیسیا سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک میں دنیا بھر کی امیر کبیر شخصیات اور سیاست دانوں کی جانب سے آف شور کمپنیاں بنائے جانے کے معاملے کے باعث بھی یورپی یونین نے انہیں بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے۔ باوجود اسکے کے آف شور کمپنیاں بنانا جرم نہیں، لیکن کہا جاتا ہے کہ آف شور کمپنیاں ٹیکس چوری اور کرپشن کے پیسے کے دفاع کیلئے بنائی جاتی ہیں۔
ان 17 ممالک کو ٹیکس معاملات پر یورپی یونین کیساتھ عدم تعاون کے باعث بھی بلیک لسٹ کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد ان تمام ممالک کو یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔ جبکہ یورپی یونین میں موجود ان ممالک کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔ یورپی یونین کے اس فیصلے کے باعث ان 17 ممالک کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button