انٹرنیشنل

اسامہ بن لادن کے بیٹے کی اپنے ہمدردوں سے بغاوت کی اپیل

واشنگٹن 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
اُنھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امریکیوں سے اُن کے والد اور القاعدہ کے بانی کی ہلاکت کا ’’بدلہ لیں‘‘۔ تقریباً 28 برس کے حمزہ نے یہ بیان ایک تقریر میں دیا، جسے القاعدہ کے ’السحاب میڈیا فاؤنڈیشن‘ نے منگل کے روز جاری کیا ہے
اسامہ بن لادن کے بیٹے، حمزہ نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ ’’امریکی ایجنٹوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘‘ اور ’’عوام کو جگاؤ، جب تک تیاری مکمل ہو اور لوگ بغاوت کے لیے تیار ہو جائیں‘‘۔
اُنھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امریکیوں سے اُن کے والد اور القاعدہ کے بانی کی ہلاکت کا ’’بدلہ لیں‘‘۔
تقریباً 28 برس کے حمزہ نے یہ بیان ایک تقریر میں دیا، جسے القاعدہ کے ’السحاب میڈیا فاؤنڈیشن‘ نے منگل کے روز جاری کیا ہے۔
حمزہ نے اپنے ہمدردوں کو بتایا کہ وہ جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ ’’بیلٹ باکس میں ڈالے گئے بیکار کاغذوں کی مدد سے آزادی نہیں حاصل کی جا سکتی‘‘۔
اُن کی یہ تقریر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کچھ ہی روز قبل سی آئی اے نے حمزہ کی شادی کی ایک وڈیو جاری کی ہے، جو اُن بہت سارے دستاویزات کا ایک حصہ ہے جو 2011ء میں پاکستان میں مارے گئے ایک چھاپے کے دوران اُن کے والد کے گھر سے برآمد کی گئی تھیں۔
سی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والی اس وڈیو سے قبل، لوگوں نے حمزہ کی اُس وقت کی تصاویر دیکھی تھی جب وہ ابھی بچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button