ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان مہمانوں کو کچھ نہیں پوچھتے ، عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ وہ ہر چند دن کے بعد اپنا نمبر تبدیل کر دیتے ہیں

اسلام آباد 5 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
معروف کالم نگار عبد الرؤوف نے اپنے تازہ ترین کالم میں عمران خان کے ساتھ بنی چند یادوں کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ میری عمران خان سے ایک ملاقات اس وقت ہوئی جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ویوین رچرڈز کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر تھی۔ میں نے اس دورے میں رچرڈز کا انٹرویو بھی کیا۔ وہ بہت پُراعتماد تھے کہ اپنی ٹیم کی ماضی میں زبردست کارکردگی اور پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں کے باعث وہ آسانی سے پاکستان کو شکست دے دیں گے۔
میں نے اس انٹرویو کے بعد عمران سے انٹرویو کی درخواست کی۔ تو انہوں نے مجھے صبح سویرے بلا لیا۔ میں مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے اس کے گھر جا پہنچا۔ جلدی کی وجہ سے میں ناشتہ بھی نہیں کرسکا تھا۔ عمران اس وقت جوگنگ کے لئے گئے ہوا تھا۔ وہ کچھ دیر بعد ٹریک سوٹ میں ملبوس دودھ کا ایک بڑا گلاس ہاتھ میں لئے میرے سامنے آ بیٹھے۔ وہ مزے سے دودھ پیتے رہے اور میں اس انتظار میں رہا کہ جب اس کا ناشتہ آئے گا تو شاید میرےلئے بھی کچھ آ جائے مگر میرا انتظار، انتظارہی رہا۔
ناشتے کے نام پر کچھ نہیں آیا۔ بعد کی کچھ ملاقاتوں میں بھی یہی معلوم ہوا کہ عمران مہمانوں کو کچھ نہیں پوچھتے۔ اس ملاقات کے دوران عمران کے فون کی گھنٹی مسلسل بجتی رہی۔ اور اس کے جواب دینے کے انداز سے پتا چل گیا کہ تمام فون لڑکیوں کے تھے۔ وہ سخت لہجے میں انہیں ڈانٹتے رہے۔ میں نے استفسارکیا تو عمران نے بتایا کہ میں ہر چند دن کے بعد اپنا نمبر تبدیل کروا دیتا ہوں مگر بعض لڑکیاں میری جان کا عذاب بنی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button