انٹرنیشنل

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینےکو حملہ تصور کرینگے،او آئی سی

اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نےخبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اقدام عرب اور مسلم ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔
او آئی سی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو ممکنہ طور پر اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی صورت میں اسلامی تعاون کی تنظیم مسلم ممالک کا اجلاس طلب کرے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ایسے کسی بھی فیصلے کوعرب اور مسلم اقوام کے خلاف کھلا حملہ تصور کیا جائےگا،امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے رواں ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button