بننے والے دھڑے موئن جو داڑو ہوجائیں گے، فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کےجتنےدھڑے بنیں گے، وہ سب موئن جو دڑو ہو جائیں گے۔
ایم کیوایم پاکستان کے 8 دسمبر کے جلسے کی مہم کے لیے اندرون سندھ کے دورے پر گئے ہوئے ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر رہنما ؤں کا ٹنڈوجام اور ٹنڈوالہٰیار میں بھرپور استقبال کیا گیا، رہنماؤں نے جگہ جگہ لوگوں کو 8 دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کےووٹ بینک کا کوئی دھڑا نہیں، سندھ میں ہمارے دورے سے جاگیرداروں اور وڈیروں کو دل کے دورے پڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان قائم رہنے کے لیے بنی تھی اور قائم رہے گی ، 8 دسمبر کا جلسہ ہر قسم کے شکوک و شبہات ختم کردے گا۔
میرپورخاص بھی ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماؤں کو خوش آمدید کہا گیا، ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہے جتنے دھڑوں میں بٹ جائے لیکن ووٹ بینک کا کوئی دھڑا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کےجتنےدھڑے بنیں گے،یہ سب موئن جو دڑو ہو جائیں گے ، ایم کیو ایم کےووٹ بینک کا کوئی دھڑا نہیں ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی کو ہیر آباد کے علاقے سے گزرنا تھا جہاں پی ایس پی کا مرکزی دفتر ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا روٹ تبدیل کرکے سیٹلائٹ ٹاؤن کی جانب موڑ دیا
ریلی کا روٹ تبدیل ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔