پاکستان

عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،لودھراں اوربہاولپور میں آئندہ ہفتے سپیڈو بس سروس کا اجراکر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنگ کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سپیڈو بس سروس کے منصوبے پر پیشرفت اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سپیڈوبس سروس کا اجراحکومت پنجاب کا انقلاب آفرین اقدام ہے ،بسوں میں سفر کیلئے ای ٹکٹنگ متعارف کرایا گیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ میٹروبس سروس سے روزانہ لاکھوں افراد اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں، سپیڈوبس سروس عوام کیلئے پنجاب حکومت کا ایک اور تحفہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button