فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی تین دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد میں خفیہ اطلاع پر ساندل بار کے علاقے میں بائی پاس کے قریب 5 موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو روکا گیا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ تو ان دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کرنا شروع کردی جبکہ جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے
ان کا مزید کہنا ہے کہ انکے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور انکے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں