رنگ برنگ

کینیڈین ماڈل کو آنکھ پر ٹیٹو بنوانا مہنگا پڑگیا

کینیڈا: ایک ماڈل نے فیشن کے لیے اپنی آنکھ میں اسکیلرا ٹیٹو بنوایا لیکن چند روز بعد ہی اس میں شدید تکلیف اور انفیکشن پھیل گیا اور اب ان کی آنکھ سوج کر خراب ہوچکی ہے اور ڈاکٹروں نے آنکھ نکلوانے کا مشورہ دیا ہے۔
مغربی دنیا میں نت نئے فیشن کے لیے خود کو نقصان پہنچانے کی خبریں آپ پڑھتے رہتے ہیں ایسے ہی ایک اور خبر سامنے آئی ہے جس میں کینیڈا کی 24 سالہ ماڈل کیٹ گیلنگر نے فیشن کے لیے اپنی آنکھوں میں اسکیلرا ٹیٹو کے تحت خاص سیاہی بھروائی جس کے بعد آنکھوں کا سفید حصہ رنگین دکھائی دیتا ہے۔
لیکن آنکھوں میں رنگ بھرنے کے چند روز بعد ہی ان کی بصارت دھندلی ہوتی گئی اور جامنی روشنائی دھیرے دھیرے آنکھ کے پردے اور عدسے میں سرایت کرنے لگی یہاں تک کہ ہر روز ان کی بصارت کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے اور اب وہ متاثرہ آنکھ سے زار وقطار رورہی ہیں۔
نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ اب ان کے ساتھ یہ مصیبت بھی ہے کہ آنکھ پھول چکی ہے اوراس میں ناقابلِ برداشت تکلیف ہورہی ہے، یہاں تک کہ کیٹ کو آنکھ کھولنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کیٹ نے حال ہی میں فیس بک پراپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ ہمت ہارچکی ہیں اوراپنی آنکھ کی بہتری سے بالکل مایوس ہوچکی ہیں، شاید وہ جلد ہی یہ آنکھ نکلوالیں گی کیونکہ تکلیف بہت بڑھ چکی ہے۔
ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال سے بہت خوفزدہ ہیں جب کہ کئی بار سوچا کہ اگر اسی طرح زندہ رہنا ہے تو بہتر ہے کہ آنکھ نکال ہی دی جائے۔
آخر میں کیٹ کی خوبصورت تصویر بھی دیکھئے جو آنکھوں میں روشنائی بھروانے سے قبل لی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button