عمران خان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے کہ حالیہ دھرنا کیوں ختم ہوگیا،احسن اقبال
اسلام آباد :- (بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
الیکشن ایکٹ ترمیم میں پی ٹی آئی بھی شامل تھی،آپ بھی انٹرنیشنل لابی کی ترمیم کاحصہ ہیں،کیونکہ پی ٹی آئی رکن نے ترمیم کیخلاف اختلاف یاتجویز نہیں دی،مسٹرخان قوم کودھوکہ دے رہے ہیں،سازش کے استادشیخ رشید بھی کمیٹی میں شامل تھے۔وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے کہ حالیہ دھرناکیوں ختم ہوگیا،الیکشن ایکٹ ترمیم میں پی ٹی آئی بھی شامل تھی، آپ بھی انٹرنیشنل لابی کی ترمیم کاحصہ ہیں،کمیٹی میں پی ٹی آئی رکن نے ترمیم کیخلاف اختلاف یاتجویز نہیں دی۔مسٹرخان قوم کودھوکہ دے رہے ہیں ،سازش کے استادشیخ رشید بھی کمیٹی میں شامل تھے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ اور سکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج میں فرق ہے۔سکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پرپابندی ہے۔ہمیں چینلزکی بندش کاکوئی شوق نہیں ہے۔پی بی اے کے ساتھ ملکرہم نے کوڈ آف کنڈکٹ بنایاتھا۔انہوں نے قوم کومبارکباددی کہ وزیراعظم نے بجلی منصوبے کاافتتاح کیا۔موجودہ دورحکومت میں 7000ہزارمیگاواٹ سسٹم میں شامل ہوچکی ہے۔
یہ بہت بڑاکارنامہ ہے۔پچھلے سترسالوں میں بنائی گئی بجلی کا45فیصد ہے۔مئی 2018ء میں مزید اڑھائی ہزارمیگاواٹ شامل ہوگی۔جس کے ساتھ ہی ہم دس ہزارمیگاواٹ بجلی شامل کرنے کاہدف اچیو کرلیں گے۔لیکن یہاں دس دس سال ڈکٹیٹربیٹھے رہے لیکن بجلی پیدانہ کی گئی۔سی پیک منصوبے میں بے شمارمنصوبے مکمل کیاجارہے ہیں۔2013ء میں پاکستان کی معیشت جمودکاشکار تھی۔
پاکستان میں معیشت کے بارے نئی اصطلاح آئی تھی جس کوطنزیہ کہاجاتاتھا۔لیکن موجودہ دورمیں 5.3فیصد ترقی کی رفتارہے۔اگرپاناما ڈرامہ شروع نہ ہوتاتوآج بہت زیادہ ترقی کرچکے ہوتے۔پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں۔دشمن امن اوراستحکام کونشانہ بنارہے ہیں۔جہاں امن و استحکام نہیں ہوگاوہاں نوبل انعام یافتہ ٹیکنوکریٹ لے آئیں ترقی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے معاشی ترقی کی عمران خان سے کوئی سند نہیں لینی ۔ہم نے عوام سے سندلینی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے تھے کہ حالیہ دھرناکیوں ختم ہوگیا،کہیں بھی بحران ہوتاہے توعمران خان تیلی لے کرپہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دھرنے کے ہاتھوں توپارلیمنٹ بھی محفوظ نہیں رہی تھی۔آپ نے دونفل پڑھے قوم نے سو سو نفل پڑھے تھے۔
عمران خان نے پارلیمنٹ کیخلاف لشکرکشی کی،سول نافرمانی کی تحریک شروع کی۔انہوں نے کہاکہ اگر2013ء میں عوام نے آپ کومنتخب نہیں کیاتوہم کیاکریں؟ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل لابی کے کہنے پرترمیم کی توآپ بھی حصہ ہیں۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے عمل میں آپ کی جماعت بھی شامل تھی۔واضح کرتاہوں کہ متنازع کھڑاکرنے والے قانون میں پی ٹی آئی برابرکی شریک ہے۔
آپ کے کسی رکن نے قانون میں ترمیم کیخلاف کوئی اختلاف یاتجویز نہیں دی۔مسٹرخان آپ قوم کودھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں قوم ان باتوں میں نہیں آئے گی۔عمران خان کی سازش کے استادشیخ رشید بھی کمیٹی میں شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مسلمانوں کومسلمانوں سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔یہی کام شام اور عراق میں ہواہے۔عمران خان حکومت کونہیں بلکہ پاکستان اور نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں دانشمندی سے حالات کوکنٹرول کرناہے۔احسن اقبال نے کہاکہ جس کوالزام تراشی آتی ہو۔کیاوہ پاکستان کی قیادت کے لائق ہے؟ عمران خان آج بھی نوازشریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔