ایڈیٹرکاانتخاب

شیخ زید ہسپتال ڈے کیئر سنٹر میں بچیوں سے زیادتی کا انکشاف

لاہور 30 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شیخ زید ہسپتال میں واقع چلڈرن کیئر سینٹر میں معصوم بچیوں کو جنسی تشدد بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔متاثرہ بچی کی نشاندہی پر مسلم ٹاؤن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور تین روز گزرنے کے بعد بھی ملزم کو تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔تین سالہ بچی شیخ زید ہسپتال کے کیئر سینٹر میں داخل تھی بچی نے ڈاکٹر عامر کو بتایا کہ اس کے جسم کے نازک حصوں میں شدید درد ہے جب ڈاکٹر عامر نے بچی کا چیک اپ کیا تو پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے ۔
قومی اخبار کے مطابق جس پر ڈاکٹر فوزیہ نے انتظامیہ کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست دی ۔جبکہ ڈاکٹر فوزیہ کے خلاف بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔لیڈی ڈاکٹر فوزیہ نے معصوم بچیوں سے زیادتی کے لئے ہسپتال میں کمرہ لے رکھا تھا اور وہ آیا کو پیسے بھی دیتی تھی تاکہ یہ راز رہے ۔انکشاف ہوا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے ڈے کیئر سینٹر میں درجنوں معصوم بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔تاہم انتظامیہ نے بد نامی سے بچنے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایف آئی آر سیل کروا دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button