ایڈیٹرکاانتخاب

دہشت گرد پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں ،وزیراعظم

روس 30 نومبر 2017
(نیوز ڈیسک پاکستان بیورو، نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے کے شہر سوچی پہنچے جہاں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں ،ہم اپنے ملک میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد حملے افغانستان سے کیے جاتے ہیں ،پاکستان سے نہیں ،ہم نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے اڈوں کی نشاندہی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لیے مذاکرات کرنے ہونگے ،اس کام کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیا ر ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دو بار مذاکرات کی کوشش کی لیکن مذاکرات کو سبو تاژ کیا گیا ۔بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت صرف الزامات لگاتا ہے ،ثبوت نہیں دیتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button