Draft

ضلع نارووال میں جشن عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تیاریاں انتہاہی جوش و جزبہ سے جاری

نارووال 30 نومبر 2017
(عارف راشد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
نارووال میں جشن عید میلادالنبی منانے کے لیئے شہر کی گلیوں ،محلوں ،چوکوں،بازاروں اور مساجد کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا جائے گا
جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے 12 ربیع الاول کو صبح 9بجے مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت سے نکالا جائے گا جس کی قیادت پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی کریں گے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب کے قریب واپس مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت اختتام پذیر ہوگا۔
عاشقان رسول نے نارووال کی گلیوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا ہے شہر کی سرکاری عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے گلی گلی آپ کی آمد کے سلسلہ میں محفل میلاد اور لنگر تقسیم کرنے کا عمل یکم ربیع الاول سے ہی شروع ہے نارووال ریلوے روڈ کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازار کو رنگ برنگی لائٹیں لگا کر سجایا گیا ہے شہر کی گلیوں میں درود و سلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے نعرے گونج رہے ہیں ہر کوئی اپنے طریقے سے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی آمد کی خوشی کو منانے میں پرجوش نظر آرہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button