Draft

کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، امریکی ماہرین صحت

مشی گن 30 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں موجود اضافی چربی ختم کر کے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف مشی گن میں واقع لائف سائنسس انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان اور ان کے ساتھیوں نے دارچینی میں موجود ایک مرکب سینامیلڈیہائیڈ کو چربی کے خلیات (فیٹ سیلز) پر آزمانے کے بعد بتایا ہے کہ اس سے چکنائی والے خلیات تیزی سے ختم ہوسکتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق دارچینی انسانی جسم کے اندر تھرموجینسس کا عمل شروع کردیتی ہے۔ دارچینی کئی طرح کے جین اور انزائم کوسرگرم کرتی ہے جو فربہ بنانے والی چربی کم کرتے ہیں۔دارچینی گھریلو مصالحہ کسی بھی دوا سے کم نہیں اور جلد ہی اسے مٹاپے کے خلاف بطور دوا استعمال کیا جائے گا تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دارچینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی دوسرے مسئلے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button