ایڈیٹرکاانتخاب
لاہور ہائیکورٹ،نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی،جسٹس شاہدکریم آج درخواست پرسماعت کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف تقاریر کے دوران عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں اور مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی جس کی سماعت ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کرینگے ۔