فیض آباد دھرنے کے تمام مظاہرین کو پیسے نہیں دیے گئے
لاہور 30 نومبر 2017
(نیوز ڈیسک پاکستان بیورو نیوز وائس آف کینیڈا)
گرفتار کیے گئے 13 مظاہرین نے ڈی جی رینجرز سے درخواست کی تھی کہ ان کے پاس واپسی کیلئے پیسے نہیں ہیں، اسی لیے انہیں ایک ایک ہزار روپے دیے گئے: جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب
جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے وضاحت کی ہے کہ فیض آباد دھرنے کے تمام مظاہرین کو پیسے نہیں دیے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کو پیسے دیے جانے کے معاملے کی وضاحت کی ہے۔ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گہ فیض آباد دھرنے کے تمام مظاہرین میں پیسے تقسیم نہیں کیے گئے تھے۔
دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے 13 مظاہرین نے ڈی جی رینجرز سے درخواست کی تھی کہ ان کے پاس واپسی کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ اسی لیے ڈی جی رینجرز نے انہیں باعزت طریقے سے ایک ایک ہزار روپے ادا کیے۔ پیسے ادا کرنے کے بعد مظاہرین کو یہ تلقین بھی کی گئی کہ وہ فوری اپنے گھروں کو واپسی کیلئے روانہ ہو جائیں۔