گرفتار سعودی شہزادے متعب بن عبد الله کو رہا کر دیا گیا
ریاض 29 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
متعب بن عبد الله کو انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 5 نومبر کو دیگر 10 شہزادوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا
گرفتار سعودی شہزادے متعب بن عبد الله کو رہا کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار سعودی شہزادے متعب بن عبد الله کو رہا کر دیا گیا ہے۔ متعب بن عبد الله کو انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 5 نومبر کو دیگر 10 شہزادوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے 65 سالہ صاحبزادے متعب بن عبد الله پر کرپشن کے ذریعے ناجائز دولت اکٹھی کرنے کا الزام تھا۔
متعب بن عبد الله کو دیگر شہزادوں کے ہمراہ سعودی دارلحکومت ریاض کے فائیو سٹار ہوٹل رٹز کارلٹن میں قید رکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے سعودی ذرائع بتاتے ہیں کہ کچھ شہزادوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے ناجائز دولت واپس حکومت کو سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ ممکنہ طور پر ان شہزادوں میں متعب بن عبد الله بھی شامل ہیں۔ اور اب انہیں اسی لیے قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع یہ بھی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں دیگر گرفتار شہزادوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔ تاہم اس تمام معاملے کو لے کر سعودی حکومتی سطح پر مکمل خاموشی ہے۔ شہزادہ متعب بن عبد الله کی رہائی کے حوالے سے بھی سعودی سرکاری سطح پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔