Draft

شہید ختم نبوت ہونے والوں کے ختم قل کی تقریب جماعت رضائے مصطفے کے زیراہتمام منعقد ہوئی

گوجرانوالہ 28 نومبر 2017
(محمد شہباز مجددی سے نیوز وی او سی)
ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کے خلاف دھرنوں کے دوران راولپنڈی اور پنڈی بھٹیاں میں پولیس شیلنگ اور فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ختم قل کی تقریب جماعت رضائے مصطفے کے زیراہتمام منعقد ہوئی جس میں صاحبزادہ محمد داؤد رضوی‘الحاج محمدحفیظ نیازی‘ مولانا محمدخالد حسن مجددی‘ مولانا محمد ضیاء اللہ قادری‘ صاحبزادہ محمد ذکاء اللہ رضوی‘ صاحبزادہ محمد رؤف رضوی‘ حافظ محمد رفیق قادری‘ محمد اقبال ہنجرا‘ محمد شازب علی چٹھہ اور صاحبزادہ محمود اکرم رضوی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان الحاج صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی عزت وناموس اور عقیدہ ختم نبوت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے نہایت اہم منصب پر فائز ہو گئے ہیں ۔ قرآن خوانی اور نعت خوانی کے بعد شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی جبکہ حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ دھرنوں میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو معقول معاوضہ دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button