آرمی چیف نے فیض آباد دھرنا ختم کروا کر بالکل درست اقدام اٹھا۔ میجب الرحمان شامی
اسلام آباد 28 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وی او سی )
جسٹس شوکت صدیقی کی تنقید غلط ہے، انہیں حکومت کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی بجائے عدالتی کاموں پر توجہ دینی چاہیئے:
مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فیض آباد دھرنا ختم کروا کر بالکل درست اقدام اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی میجب الرحمان شامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی کی آرمی چیف پر تنقید پر ردعمل دیا ہے۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فیض آباد دھرنا ختم کروا کر بالکل درست اقدام اٹھا۔
جسٹس شوکت صدیقی کی اس حوالے سے آرمی چیف پر تنقید غلط ہے۔ انہیں حکومت کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی بجائے عدالتی کاموں پر توجہ دینی چاہیئے۔ مجیب الرحمان شامی نے مزید کہا ہے حکومت ضرورت پڑنے پر فوج کو مدد کیلئے طلب کر سکتی ہے اور فیض آباد دھرنے کے خاتمے کیلئے ایسا ہی کیا گیا۔ فوج کی مداخلت سے ملک کو فسادات اور خون خرابے سے بچا لیا گیا ہے اس لیے تنقید کی بجائے شکر ادا کرنا چاہیئے۔