شریف خاندان کی متوقع سزا، اڈیالہ جیل میں تیاریاں شروع کر دی گئیں
اسلام آباد 28 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وی او سی )
اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سفیدی شروع کردی گئی ہے، یہ سفیدی جیل میں وی آئی پی قیدیوں کی آمد کے پیش نظر کی جارہی ہے اس مقصد کیلئے انسپکٹر جنرل جیل پنجاب نے خصوصی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے اور جیل کی آرائش کے لئے شہباز شریف نے بھی خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں۔ جیل زرائع نے بتایا کہ جیل کے وی آئی پی بیرکوں کی آرائش کی جارہی ہے جیل کے اس سیکشن کی از سر نو طریقہ سے سفیدی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے بہت جلد ٹینڈرز اخبارات میں دیئے جائیں گے۔
جیل کی شکل و صورت بہتر بنانے کا فیصلہ ملک کے وی آئی پی قیدیوں اور قومی مجرموں کی آمد کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز ، داماد صفدر اعوان کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے برطانوی شہری بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف احتساب عدالت میں اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے کے مقدمات مین سزا ہوئی تو ان قومی مجرمان کو اڈیالہ جیل میں ہی قید کرکے رکھا جائے گا اور انہیں بی کلاس بیرک میں ٹھہرایا جائے گا اس مقصد کیلئے اڈیالہ جیل کی بی کلاس بیرکوں کی سفیدی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔