انٹرنیشنل
پوپ سے میانمار آرمی چیف کی ملاقات،مسلمانوں پر مظالم کی تردید
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے اور لاکھوں روہنگیا کو دربدر کرنے والی میانمار فوج کے ہٹ دھرم سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میانمار میں کسی قسم کا مذہبی امتیاز نہیں ہے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات میں میانمار فوجی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج ملک میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتی ہے، ملک میں مذہبی امتیاز نہیں پایا جاتا۔
میانمار فوج اور مقامی ملیشیاؤں کے ظلم و ستم سے تنگ چھ لاکھ بیس ہزار سے زائد روہنگیامسلمان بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں، پوپ فرانسس میانمار کی رہنما آن سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے اور 30 نومبر کو بنگلادیش روانہ ہوجائیں گے۔