پاکستان

وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی مستعفی

وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے استعفا دے دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت اور کئی ذیلی اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کی کوشش پر ایک وفاقی وزیر کو لگا کر مجھے کام سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے اپنا استعفا وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔
استعفے میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اور این ٹی ایس میں بے ضابطگیوں کی عوامی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا، جس کا مقصد وزارت کو بدعنوانی سے پاک کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک وفاقی وزیر کو میری وزارت میں لگا دیا گیا ہے، جس کا مقصد بدعنوانی کے خلاف میرے کام کو روکنا تھا،ایسے حالات میں کام نہیں کر سکتا اور وزارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button