انٹرنیشنل

مصر، قبطیوں کے قتل پر 7 افراد کو سزائے موت اور 10 کو عمر قید کا حکم

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے لیبیا میں قبطی مصریوں کے قتل کے جرم میں7 افراد کو قصور وار قرار دے کر موت اور10 کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے سزائے موت پانے والے7 افرادکا کیس مفتی اعظم مصر کے پاس ان کی منظوری کے لیے بھیجا ہے۔اگر انھوں نے سزائے موت کی توثیق کردی تو انھیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔استغاثہ نے ان افراد پر مصر کے ایک علاقے مرسہ مطروح میں قائم داعش کے دہشت گردی کے ایک سیل میں شمولیت اختیار کرنے ، آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔انھوں نے شام اور لیبیا میں داعش کے تربیتی کیمپوں میں عسکری تربیت حاصل کی تھی۔ان میں سے متعدد مجرم لیبیا میں21 قبطی عیسائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے میں بھی ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button