ایڈیٹرکاانتخاب

کسی صحافی کو یہاں سے نہ جانے دو جب تک۔۔۔“ پریس کانفرنس کے دوران خادم رضوی بپھر گئے، صحافیوں کو ’سخت‘ حکم دیدیا

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اپنی پریس کانفرنس براہ راست نشر نہ کئے جانے پر بپھر گئے اور صحافیوں کو ’سخت‘ حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پریس کانفرنس براہ راست چلائی جائے ورنہ آپ سب یہیں بیٹھے رہیں گے۔
علامہ خادم حسین رضوی پریس کانفرنس کے اختتام تک پہنچی تو اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ یہ پریس کانفرنس کسی بھی ٹی وی چینل پر براہ راست نشر نہیں کی گئی جس پر وہ ’بپھر‘ گئے اور کارکنوں نے شیم شیم کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ صحافیوں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر ان کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔
علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ اگر مجھے پہلے پتہ ہوتا تو میں بات ہی نہ کرتا، اب آپ لوگ براہ راست چلوائیں، ورنہ یہیں پر بیٹھے رہیں گے۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ راضی ہو گئے اور کہا کہ جن لوگوں نے براہ راست چلائی، ان کا بھی بھلا ہو اور جنہوں نے ہیں نہیں چلائی، ان کا بھی بھلا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button