Draft

بچوں کی تعلیمی قابلیت بہتر بنانی ہے تو اسکول 10 بجے لگنا چاہیے

بچوں کی تعلیمی قابلیت بہتر بنانی ہے اور بیماریوں کو دور بھگانا ہے، تو اسکول 10 بجے شروع کرنا ہوگا۔ نئی ریسرچ نےصبح سویرے اٹھنے کے فوائد کو چیلنج کردیا۔
برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکول کےاوقات آگے بڑھانے سے صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ جب بچے اسکول کے عام اوقات ساڑھے 8کے بجائے 10 بجے شروع کرتے ہیں تو وہ سست نہیں رہتے، بیمار ہونے کے امکانات آدھے ہوجاتے ہیں اور گریڈز بھی بہتر ہوتے ہیں۔
اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ کیلے کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اسکول کا وقت صحت کے لیے بڑا مسئلہ ہے، جو جسمانی بیماری سے شروع ہوتا ہے ، پھر ذہنی اور آخر میں تعلیمی پرفارمنس کو متاثر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button