کھیل

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے ہرادیا

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی عمدہ بیٹنگ کے سبب کینگروز نے 170رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا، وارنر 87 اور بین کرافٹ نے 82رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
برسبین ٹیسٹ کے پانچویں اورآخری روز آسٹریلوی اوپننگ جوڑی نے 114رنزکے ساتھ نامکمل اننگز شروع کی اور کھیل کے پہلے ہی گھنٹے میں جیت کے لئے درکار 56 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا، اس طرح آسٹریلیا نے ٹیسٹ 10وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔
اسٹیون اسمتھ کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی کپتان نے پہلی اننگز میں مشکل حالات میں ناقابل شکست 141رنز بنائے تھے۔
پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 6دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button