انٹرنیشنل

بکنگھم پیلس میں پہلی بار نیوی اہلکاروں کی بطور گارڈ تبدیلی

برطانوی رائل نیوی کے جوانوں نے بکنگھم پیلس کے باہر 357 سال سے جاری معروف ڈرل کے دوران گارڈز کی تبدیلی کے فرائض انجام دیے۔
یہ گارڈز کی تبدیلی 1660ء میں چارلس دوئم کی بحالی کے دور سے چلی آرہی ہے، 2017ء کو بطور نیوی کے سال منانے کی تقریبات کا حصہ ہونے کی وجہ سے برطانوی بحریہ کے اہلکار عارضی طور پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ان اہلکاروں کو ایک مہینے تک نیول ہیڈ کوارٹر میں برطانوی رائل پیلس کے گارڈز کی ذمہ داریاں سکھائی گئیں اور ان کے معمول سے آگاہ کیا گیا۔
بکنگھم پیلس کے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ ترین ہے جسے دیکھنے کے لیے وہ جوق درجوق یہاں آتے ہیں۔
اس تقریب میں عام طور پر پیادہ برطانوی فوج کے چاق و چوبند اہلکار سرخ کوٹ اور سیاہ پتلون کے ساتھ سر پر بڑی سی کالی فر والی ٹوپی پہنے گارڈز کے فرائض انجام دیتے ہیں تاہم تاریخ میں پہلی بار برطانوی بحریہ کے اہلکار اس تقریب میں ڈارک گرے لانگ کوٹ پہنے بطور گارڈ حصہ لے رہے ہیں۔
برطانوی نیوی کی روایتی ڈارک بلیو وردی میں ملبوس 86 اہلکار آئندہ چند دن ونڈسر کیسل، ٹاور آف لندن اور سینٹ جیمس پیلس پر بطور گارڈ فرائض انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button