ایڈیٹرکاانتخاب

یہاں لیڈر اخلاق اور پیسے کا احتساب نہیں چاہتے ،سراج الحق

امیر جما عت اسلا می سراج الحق نے کہا ہےکہ یہاں لیڈر کہتے ہیں اُن کے اخلاق اور پیسے کا احتساب مت کرو۔
ڈیرہ اسما عیل خا ن میں درابن میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد محاصرے میں ہے ،حکومت کو چاہیے کہ ترمیمی بل کے حلف نا مہ میں جس نے غلطی کی اسے سزا دے اور جتنے لو گ اسلا م آبا د میں گرفتار ہیں ان کو رہا کرئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران اس مرغی کی طرح ہیں ہو جو دانہ یہاں کھا تے ہیں لیکن انڈے کہیں اور دیتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہما ری بربا دی کی ذمہ دار اسلا م آباد میں بیٹھی اشرافیہ ہے ، یہاں لیڈر کہتے ہیں اُن کے اخلاق اور پیسے کا احتساب مت کرو۔
جلسے کے بعد سراج الحق گرہ مٹ میں متاثرہ لڑکی شریفاں بی بی کے گھر بھی گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہاکہ شریفاں بی بی کے ساتھ جو ہوا اس سے معلوم ہوتا ہےکہ معاشرے میں ابھی بھی درندے موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button