Draft

رقص سٹیج ڈرامے کالازمی جزو ہے ،اسے صرف فحاشی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے:ماہ نور

لاہور(آن لائن) نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے اور اس کے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، رقص اسٹیج ڈرامے کالازمی جزو ہے لیکن اسے صرف فحاشی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اسکرپٹ لکھنا آسان کام نہیں ہوتا اور موجودہ دور میں پڑھے لکھے لوگ اس طرف آرہے ہیں۔اسٹیج سے وابستہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں خود کو وقت کیساتھ بدلنا ہے وگرنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ صرف رقص کی بنیاد پر سارا ڈرامہ چلایا جائے بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ کیساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے اور سمجھدار لوگ اسے بآسانی تلا ش کر لیتے ہیں۔ اسٹیج پر جہیز کی لعنت کے خلاف ، تعلیم کا شعور اجاکرنے ، معاشرے میں سماجی او رمعاشی انصاف کی تفریق کو موضوع بنایا جاتا ہے اور یہی ہمارے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button