انٹرنیشنل

شام میں کامیابی کی لیے ترک حمائت ضروری ہے:سابق امریکی سفیر

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی سفیر جیمز جیفری نے کہاہے کہ اگر امریکا شام میں روس اور ایران کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو اسے ترکی کی مدد درکار ہوگی۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں سابق سفیر اور امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیمز جیفری نے کہاکہ شام میں داعش اپنے آخری ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو رہی ہے جبکہ امریکا اس کے برعکس اس ملک میں طویل قیام کا ارادہ رکھتا ہے۔ہم شام میں طویل عرصے تک اس وقت کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ہمیں ترک فوجی اڈے، ترک فضائی حدود اور ترکی کی سفارتی حمایت حاصل نہیں ہوتی۔جیمز جیفری کے مطابق ایردوآن کو سب سے زیادہ غصہ اس بات پر آتا ہے کہ امریکا وائے پی جی کی حمایت جاری رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button