ایڈیٹرکاانتخاب
یہ نبی پاک ﷺکی تعلیمات نہیں کہ کسی کے گھر پر حملہ کیا جائے :احسن اقبال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی کے گھر پر حملہ کرنانبی پاکﷺ کی تعلیمات نہیں ،ہمیں پاکستان کونفرت اور عدم برداشت سے بچانا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سوشل میڈیااکاﺅنٹ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی حمایت کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب مشتعل مظاہرین کی جانب سے وفاقی اور صوبائی وزراکے گھروں پر حملے کئے جارہے ہیں۔