ایڈیٹرکاانتخاب

دھرنے سے نمٹنے کے لئے کمان پنجاب رینجرز کے سپرد ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) فیض آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کو ختم کرانے کی ذمہ داری پنجاب رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ پنجاب رینجرز کو یہ ذمہ داری26نومبر سے 3دسمبر تک دی گئی ہے
وزارت داخلہ نے فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کو ختم کرانے کے لئے پنجاب رینجرز کو ذمہ داری دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق آپریشن کے انچارج ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید خان اس آپریشن کے انچارج ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے رینجرز کو فیض آباد کو کلیئر کرانے کی ذمہ داری سول اختیارات کے تحت دی ہے جبکہ رینجرز کو آپریشن کی ذمہ داری26نومبر سے3دسمبر تک دی ہے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button