انٹر پول کی مختلف کارروائیاں 236 بچوں سیمت 500 افراد کو بازیاب
بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ نے انسانوں کے اسمگلروں کی خلاف متعدد ممالک میں کی گئی کارروائیوں کے دوران انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث چالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، اور ان کی قید میں موجود پانچ سو افراد کو رہا کرا لیا گیا۔
انٹرپول کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پانچ افریقی ممالک میں چھاپے مارتے ہوئے، کارروائی کے نتیجے میں 236 بچوں کو بھی بازیاب کرا یا گیا ہے۔
کارروائیاں افریقہ کے چاڈ، مالی، موریطانیہ، نائجر اور سینیگال کے ممالک میں کی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مہاجرت کے حالیہ بحران کے باعث افریقہ میں انسانوں کے اسمگلرز بھی فعال ہو چکے ہیں، جن کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی جاری ہے۔
بین الاقوامی پولیس کی جانب سے کی گئی یہ کارروائیاں افریقہ کے ساحل ریجن میں سرگرم انسانوں کے اسمگلروں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف شروع کیے گئے ایک منصوبے کے تحت کی گئی ہیں۔
یہ منصوبہ جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔