شہری پر امن رہیں ، رینجرز کو سڑکوں پر آنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں :ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن )اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ میں بھی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سینکڑو ں کارکن سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ،ایسے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ شہری پر امن رہیں کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور صورتحال بگڑتی ہوئی دیکھ کر رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر صورتحال کنٹرول کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کہناہے کہ شہری پر امن رہیں ،کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ شہری پر امن رہیں رینجرز کو سڑکوں پر آنے کی ہدایت کر دی ہے ۔کراچی میں اس وقت 22مقامات پر احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے ۔