سائنس و ٹیکنالوجی

پیمرا کی جانب سے نیوز چینلز کی بند ش کے بعد سوشل میڈ یا ویب سائٹس بھی بند

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کوبند کرنے کاحکم دینے کے بعداب سوشل میڈ یا ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر کوبھی بند ہونا شروع ہو گئیں جس سے آمریت کے دور کی یاد تازہ ہوگئی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈ یا ویب سائٹس کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں سوشل میڈ یا ویب سائٹس سٹارم فائبر،لوکل کیبل اور زونگ پر بھی بند ہو گئی ہیں۔آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز بلاک ہونے میں کچھ دیر لگتی ہے اور خدشہ ہے کہ پورے ملک میں سوشل میڈ یا ویب سائٹس بند ہو جائیں گی ۔
اس سے قبل پیمرا نے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج کرنے پر دیا ہے جس میں میڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کہا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button