پاکستان

کراچی میں مظاہرین کا تشدد، 2 رپورٹر زخمی

فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی میں مظاہرین کے تشدد سے 2 رپورٹر زخمی ہوگئے ،اسلام آباد میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین جلادی گئی ۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن( پی بی اے)نے میڈیا ٹیموں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔
پی بی اے نے اپنے بیان میںمزید کہا کہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مصروف صحافیوں کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، حکومت کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
‘کراچی میں مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے جیو نیوز کے دو صحافی زخمی ہوگئے، رپورٹر طارق ابوالحسن کو سہراب گوٹھ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس کے علاوہ رپورٹر طلحہٰ ہاشمی بھی نرسری میں مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوئے ہیں، اسلام آباد میں مشتعل مظاہرین نے سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین کو آگ لگادی۔
پی بی اے نے کراچی میں صحافیوں پر حملے، فیض آباد اور لاہور میں میڈیا کی گاڑیوں پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی جبکہ ایسوسی ایشن نے صحافیوں کو ہدایات کیں کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button