Draft

کراچی میں بھی دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کی تیاریاں

کراچی: شہرقائد میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ سات روز سے جاری دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں فیض آباد دھرنے کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے بعد کراچی میں دھرنے کے شرکا کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اورکراچی دھرنے کے شرکا نے اسلام آباد دھرنے کے شرکا سے فون پربھی رابطہ کیا ہے۔
نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔ جس کے باعث مظاہرین کو منتشر کرانے کے لیے دھرنے کے اطراف مختلف تھانوں کی موبائلیں اور پولیس افسران واہلکار پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب تک دھرنے کے اطراف 6 پولیس موبائلیں اور پولیس اہلکار پہنچ چکے ہیں۔ جب کہ دھرنے کی جگہ پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے واٹرکینن بھی پہنچادی گئی ہے۔ تاہم دھرنے کے شرکا نے پولیس کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے کیپری سینما سے نمائش جانے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑ دیا ہے اور گرومندر سے نمائش جانے والے ٹریفک کو نوائے وقت چوک سے پیپلزسیکریٹریٹ کی جانب بھیجا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button