ایڈیٹرکاانتخاب

کراچی میں ایم کیو ایم کےعلاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں، مشرف

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کےعلاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں،اس لئےسیاسی خلا موجود ہے،پاکستان میں ایم کیو ایم کا نام اورمہاجرلفظ منفی سمجھاجارہا ہے۔
پرویزمشرف نے لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سےکوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں نئے نام سے تمام قومیتوں پر مشتمل پارٹی بنے تو پیپلزپارٹی کو شکست دی جاسکتی ہے،پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پاکستان جاؤں گا، اس کے بغیر حالات تبدیل نہیں ہوں گے، ملک گھسی پٹی لائن پرچل رہا ہے، اس بہاؤکوتبدیل کرنےوالاکوئی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button