پاکستان

رحمان ملک نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کیخلاف بھارت سے شواہد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی: رانا ثناء اللہ کا انکشاف

لاہور 25 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
رانا ثناء اللہ کا دعوی ہے کہ رحمان ملک نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کیخلاف بھارت سے شواہد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوی کے امیر حافظ سعید کی رہائی کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شواہد کی عدم موجودگی کے باعث نظر بندی ختم کی گئی ہے۔
رانا ثناء نے بتایا ہے کہ امریکا اور بھارت کے الزامات کے کسی قسم کو کوئی شواہد نہیں تھے اسی لیے عدالت نے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثناء اللہ نے اس دوران انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں بتایا تھا کہ حافظ سعید کیخلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے بھارت سے بھی مدد مانگی گئی تھی۔ تاہم اب بھی کوئی شواہد ہاتھ نہیں آئے تھے۔ واضح رہے جمعہ کے روز 10 ماہ سے نظر بند حافظ سعید کی نظر بندی عدالت کے احکامات کے بعد ختم کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button