Draft

ملک کی سب سے بڑی بد قسمتی نوازشریف اور زرداری جیسے لوگوں کا اقتدار میں آنا ہے، عمران خان

حافظ آباد: چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آئے اور پیسہ بنایا جب کہ اسحاق ڈار کو منی لانڈرنگ سے متعلق سب پتہ ہے لیکن وزیراعظم میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ان سے استعفیٰ لیں۔

حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے ، مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں رہ کر ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے مگر یہاں اقتدار میں آ کر پیسا بنانا بہت آسان ہوتا ہے، اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے اور اگر یہ بات نوجوان سمجھ جائیں تو کبھی چوروں کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب اقتدار میں آئے تو ان کی ایک فیکٹری تھی مگر اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کی 30 فیکٹریاں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا وہ ایک نظریے کا نام ہے اور وہ نظریہ کرپشن ہے، نوازشرف کو اس لیے نکالا کہ انہوں نے ملک کے اربوں روپے باہر بھیجے، جب وزیراعظم پیسا چوری کرتا ہے تو نیچے تک سارا نظام کرپٹ کردیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ 40 ہزار ارب روپے کرپشن سے چوری ہوتے ہیں اور جب نوازشریف چوری کرے تو وہ اسحاق ڈار کو نہیں روک سکتا، اسحاق ڈار کو سب پتا ہے کہ نوازشریف کے پیسے کدھر رکھے ہوئے ہیں لیکن وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اسحاق ڈار سے استعفیٰ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button