انٹرنیشنل

مصر میں مسجد پر حملہ، 184 افراد شہید

قاہرہ: مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 184 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مصری سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے صحرائے سینا کے علاقے الروادہ میں واقع مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 184 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
امدادی اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزارتِ صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ حملے کے دوران بم دھماکے بھی ہوئے جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button