Draft

لاہور ہائیکورٹ ،اداکارہ میرا کی شادی رکوانے کیلئے درخواست دائر

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ میرا کی شادی رکوانے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی،درخواست اداکارہ میرا کے شوہرکے دعویدار عتیق الرحمان نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیملی عدالت کے فیصلے تک میرا کو شادی سے روکا جائے،باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ میرا شادی کر رہی ہیں۔
عتیق الرحمان کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا میری بیوی ہے،کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک اداکارہ میرا کو شادی سے روکا جائے ۔
واضح رہے کہ فیملی عدالت نے عتیق الرحمان کی میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست خارج کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button