سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے حکومتی اپیل کی سماعت کی،عدالت کے رو بروحکومتی وکیل خواجہ حارث نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر لانا حکومتی اختیار ہے ،حکومت نے سانحہ کے اصل حقائق سے آگاہی کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی ،پنجاب حکومت انکوائری رپورٹ منظرعام پر نہیں لانا چاہتی کیونکہ اس سے خلفشار پھیلنے کا خدشہ ہے ،خواجہ حارث کا کہناتھا کہ سنگل بنچ نے پنجاب حکومت کو سنے بغیر رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا،عدالت اس رپورٹ کو اوپن کرنے کا حکم نہیں دے سکتی ۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس عابد عزیز شیخ کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے جلد از جلد فیصلہ سنائیں۔